عبادات - جمعہ و عیدین

India

سوال # 18277



اگر
عید جمعہ کے دن ہے تو کیا جمعہ کی نماز فرض ہے یا نہیں؟ (
۲)چونکہ میں کناڈا میں
رہتا ہوں اور میرا مالک ہمیشہ میرے اوپر جمعہ کے لیے اعتراض کرتا ہے کیوں کہ جب
میں جمعہ کی نماز کے لیے جاتا ہوں تو کبھی امام صاحب زیادہ وقت لیتے ہیں اور مجھ
کو کام پر واپس ہونے میں تاخیر ہوجاتی ہے ۔ اب وہ میرے پیچھے پڑا ہے کہ یاتو میں
اس کو چھوڑ دوں یا نوکری چھوڑ دوں؟ اس کا بہترین حل کیا ہے جو کہ میں اختیار
کرسکتاہوں؟



Published on: Dec 22, 2009

جواب # 18277

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی(ھ):2451=1965-1/1431



 



(۱) حسب سابق جمعہ کی فرضیت
باقی رہتی ہے، جمعہ کے دن میں عید کا ہونا فرضیت جمعہ کے حق میں مُسقط نہیں۔



(۲) امام صاحب سے درخواست
کریں وہ زیادہ وقت نہ لیا کریں، آپ فرض کا سلام پھرجانے کے بعد مختصر دعاء کرکے
اپنے مقام پر آکر سنت ادا کرلیا کریں، تو امید ہے کہ مالک کو بھی کچھ اشکال نہ رہے
گا۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات