• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 17702

    عنوان:

    میں طالب علم ہوں اور چائنا میں پڑھتاہوں۔ میرا سوال یہ ہے کہ ہماری یونیورسٹی میں مسلم بچوں کی تعداد کچھ سو تک ہے۔ اور ہم نے اپنی یونیورسٹی میں ایک چھوٹی مسجد بنائی ہے تقریباً ایک سال سے ہم لڑکے اپنی یونیورسٹی میں جمعہ کی نماز پڑھتے ہیں۔ جن میں لڑکوں کی تعداد تیس سے پینتیس تک ہوتی ہے اور کچھ لڑکے شہر والی جامع مسجد جاتے ہیں جو ہمارے یونیورسٹی سے بارہ سے پندرہ کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔ بس سے جانے میں چالیس منٹ لگتا ہے ہمیں ٹرانسپورٹ کا کوئی مسئلہ نہیں۔ او ریونیورسٹی کی طرف سے بھی کوئی روکاوٹ نہیں کوئی پریشانی نہیں۔ہاں کچھ لڑکوں کی کلاسیں ہوتی ہیں وہ بھی جمعہ کے آدھے گھنٹے بعد۔ تو کیا اس صورت میں ہم جمعہ کی نماز یونیورسٹی میں پڑھ سکتے ہیں یا شہرکی جامع مسجد جائیں؟ کیا اس صورت میں یونیورسٹی میں ہماری جمعہ نماز ہوتی ہے یانہیں؟ آپ کے جواب کا انتظار ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 17702

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ب):1875=243tb-12/1430

    اگر آپ کی یونیورسٹی شہر یا قصبہ میں ہے، یا اسکے مضافات میں ہے تو آپ اپنی یونیورسٹی میں نماز جمعہ ادا کرسکتے ہیں، آپ لوگوں کی نماز جمعہ صحیح ہوجائے گی، ۱۵/ کلومیٹر دور جامع مسجد میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند