• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 176071

    عنوان: ایك ہی مسجد میں جمعہ اور ظہر كی نمازیں پڑھنا؟

    سوال: ایک مسجد میں جمعہ اور ظہر ہونا کیسا ہے کون سی نماز ہوگئی؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 176071

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 527-392/B=05/1441

    اگر مسجد قریہ کبیرہ ، یا قصبہ یا شہر میں ہے تو وہاں احناف کے یہاں جمعہ کی نماز پڑھنا واجب ہے۔ وہاں ظہر کی نماز جائز نہیں ہوگی۔ اور اگر وہ مسجد قریہ صغیرہ یعنی چھوٹے گاوٴں میں ہے تو وہاں صرف ظہر کی نماز پڑھی جائے گی وہاں جمعہ جائز نہ ہوگا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند