عبادات - جمعہ و عیدین

Pakistan

سوال # 17605



میرا
سوال یہ ہے کہ نماز جمعہ کے لیے کتنے لوگ ہونا ضروری ہیں ہماری یونیورسٹی میں طلبا
نماز جمعہ پڑھتے ہیں جس میں تقریباً تیس سے پینتیس طلباء ہوتے ہیں۔ کیا ہماری نماز
ہوتی ہے؟ ہماری یونیورسٹی سے بارہ کلومیٹر کے فاصلہ پر جمعہ مسجد بھی ہے۔ کچھ لڑکے
ادھر بھی جاتے ہیں۔



Published on: Nov 18, 2009

جواب # 17605

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی(ھ):2209=1775-11/1430



 



تین
یا زائد مقتدی ہوں تب بھی نماز ہوجاتی ہے، اگر یونیورسٹی شہر میں ہے تو جمعہ کی
نماز اس میں بھی ہوجاتی ہے اور شہر یا فنائے شہر میں نہ ہو تو جمعہ وہاں درست نہ
ہوگا۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات