• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 17595

    عنوان:

    جمعہ مسجد کی کیا شرطیں ہیں اگر ہمارے شہر کی مسجد موجود ہے تو ہم یونیورسٹی میں نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ زیادہ تر لڑکے شہر کی مسجد جاتے ہیں۔

    سوال:

    جمعہ مسجد کی کیا شرطیں ہیں اگر ہمارے شہر کی مسجد موجود ہے تو ہم یونیورسٹی میں نماز پڑھ سکتے ہیں یا نہیں؟ زیادہ تر لڑکے شہر کی مسجد جاتے ہیں۔

    جواب نمبر: 17595

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(ھ):2208=1774-11/1430

    جو مسجد شہر یا ایسی آبادی میں ہو کہ جس میں جمعہ درست ہوجاتا ہے اوراس مسجد میں نماز کے لیے عام لوگوں کو آنے کی اجازت ہو بس وہ جامع مسجد ہے، اگر یونیورسٹی شہر میں ہے اور وہاں مسجد ہے تو جمعہ وہاں بھی درست ہے، البتہ اگر یونیورسٹی شہر یا فنائے شہر میں نہ ہو تو پھرجمعہ اس میں درست نہیں، اگر ایسا ہے اور لڑکے شہر کی مسجد میں جمعہ پڑھنے جاتے ہیں تو ان کا عمل درست ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند