• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 17478

    عنوان:

    کیا ایک ایسا شخص جس کی تین یا اس سے بھی زیادہ جمعہ کی نمازیں چھوٹ چکی ہوں وہ اپنے ایمان کی دوبارہ تجدید کرے گا؟ کیوں کہ سنا ہے کہ تین جمعہ چھوڑنے سے ایمان زائل ہو جاتا ہے یا دل پر مہر لگا دی جاتی ہے۔ برائے مہربانی رہنمائی فرماویں کہ اب وہ شخص کیا کرے؟

    سوال:

    جواب نمبر: 17478

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1677=1677-11/1430

    حدیث میں ہے: [من ترک ثلث جُمعٍ تہاوناً بہا طبع اللہ علی قلبہ رواہ أبوداوٴد] (ترجمہ: جو شخص کاہلی اور سستی کی وجہ سے تین جمعہ چھوڑدے اللہ تعالیٰ اس کے دل پر مہر لگادیتے ہیں) اگر محض غفلت وکاہلی کی وجہ سے تین جمعہ چھوٹ جائے تو وہ دائرہٴ اسلام سے خارج نہیں ہوگا، لیکن اس کا یہ فعل اتنا بڑا گناہ اور اتنا منحوس ہے کہ اس کے دل پر اللہ مہر لگادیتے ہیں، اس کی معافی کے لیے سچی پکی توبہ واستغفار لازم ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند