• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 173692

    عنوان: دو مسجدوں میں جمعہ كی نماز ادا كی جاتی ہے وہ نمازیوں سے نہیں بھر پاتیں ایسی صورت میں تیسری مسجد میں جمعہ قائم كرنا كیسا ہے؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں علمائکرام و مفتیان عظام مسئلہ ذیل کے بارے میں مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے گاؤں میں دو مسجدوں میں جمعہ کی نماز ہوتی ہے اور دونوں مسجدیں مکمل نہیں بھرتی ہیں اور اب تیسری اور چوتھی مسجد کے متولی صاحبان اپنی اپنی مسجدوں میں جمعہ کی نماز کرنا چاہتے ہیں، لہذا معلوم یہ کرنا چاہتے ہیں کہ ایسی صورت میں ان متولی صاحبان کا اپنی اپنی مسجدوں میں جمعہ کرنا کیسا ہے قرآن و حدیث کی روشنی میں مسئلہ بالا کا جواب مرحمت فرمائیں،عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 173692

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:140-113/L=3/1441

    جمعہ وعیدین کے قیام کے اغراض ومقاصد میں سے شان وشوکت کا اظہار بھی ہے اور یہ اسی وقت ہوسکتا ہے جبکہ کم سے کم مساجد میں جمعہ کی نماز قائم کی جائے ؛اس لیے صورتِ مسئولہ میں اگر جن مساجد میں جمعہ کی نمازیں ہوتی ہیں وہ نمازیوں سے نہیں بھر پاتی ہیں تو بلاضرورت تیسری اور چوتھی مساجد میں جمعہ کا قیام مناسب نہیں، اس سے جمعہ کا مقصد بدرجہ اتم حاصل نہ ہوگا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند