• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 173022

    عنوان: منی میں جمعہ کی نماز كا حكم

    سوال: دریافت طلب امر یہ ہے کہ منی میں جمعہ کی نماز ادا کی جا سکتی ہے یا نہیں؟ براہ کرم جواب دے کر شکریہ کا موقع عنایت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 173022

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 8-89/B=02/1441

    منیٰ ایک میدان ہے، اللہ کے شعائر میں ہے، حج کے ایام میں چار دن حاجی منیٰ میں ٹھہرتا ہے، اور ایک دن عرفات و مزدلفہ میں۔ وہاں آبادی نہیں ہے اس لئے وہاں چاروں اماموں میں سے کسی ایک کے یہاں بھی جمعہ کے دن جمعہ پڑھنا جائز نہیں۔ لاَ جُمُعَةَ إلاَّ فِیْ مِصْر جَامِعٍ ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند