• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 172883

    عنوان: اذان جمعہ كے بعد فورا خطبہ شروع ہوجائے اور سنت پڑھنے كا موقع نہ ملے تو كیا كریں؟

    سوال: میں سعودی عرب میں رہتا ہوں اور یہاں نماز کا وقت ہوتے ہی اذان ہو جاتی ہے اور فورن خطبہ شروع ہو جاتا ہے ، سنت پڑھنے کا وقت نہیں ملتا ہے ، آپ بتائیں کہ ہم اس حالت میں کیا کریں ؟

    جواب نمبر: 172883

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1365-1013/B=12/1440

    نماز جمعہ کے بعد پہلے بعد والی سنت پڑھیں پھر سنت قبلیہ پڑھ لیا کریں، مجبوری میں اس کے سوا اور کوئی چارہ نہیں۔ آپ کی سنت بعد میں بھی بلاکراہت صحیح رہے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند