عبادات - جمعہ و عیدین

India

سوال # 17264



میں
نے کسی کتاب میں پڑھا ہے کہ اشراق کی نماز عید کے دن نہیں پڑھنا چاہیے (کیوں کہ
عید کے دن فجر اور عید کی نماز کے بیچ میں کوئی نماز نہیں ہے)کیا یہ درست ہے؟



Published on: Nov 9, 2009

جواب # 17264

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی(م):1656=1656-11/1430



 



جہاں
عید کی نماز پڑھی جائے وہاں اس دن عید کی نماز سے پہلے اور بعد کوئی نفل نماز پڑھنا
مکروہ ہے، ہاں عید کی نماز کے بعد گھر میںآ کر نماز پڑھنا مکروہ نہیں، اور قبل
نماز عید گھر میں بھی مکروہ ہے:
ولا یتنفل قبلھا مطلقاً․․ وکذا لا یتنفل بعدہا في
مصلاہا فإنہ مکروہ عندالعامے وإن تنفل بعدہا في البیت جاز إلخ
(درمختار)




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات