• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 172635

    عنوان: خطبہ کے دوران صدقہ کرنا؟

    سوال: کیا خطبہ کے دوران صدقہ کرنا درست ہے ؟

    جواب نمبر: 172635

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1102-947/sd=12/1440

     اگر خطبہ کے دوران صدقہ کرنے سے مراد جمعہ کے خطبے کے دوران مسجد کے لیے چندہ دینا ہے، تو اس کا شرعی حکم یہ ہے کہ خطبہ کے وقت خطبہ کو بغور سننا واجب ہے، حتی کہ ذکر، تلاوت وغیرہ سب چھوڑنے کا حکم ہے، لہذا خطبہ کے وقت صدقہ یعنی چندہ دینے سے احتراز ضروری ہے اور چندہ جمع کرنے والوں کو بھی چاہیے کہ دوران خطبہ چندہ نہ کریں: وکل ما حرم فی الصلاة حرم فیہا أی فی الخطبة فیحرم أکل وشرب وکلام ولو تسبیحًا أو رد سلام أو أمر بمعروف بل یجب علیہ أن یستمع ویسکت (درمختار) وفی الشامی: ظاہرہ أنہ یکرہ الاشتغال بما یفوت السّماع وإن لم یکن کلامًا (رد المحتار)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند