عبادات - جمعہ و عیدین

India

سوال # 17011



امام
عید دوسری رکعت کی تکبیر کے بعد رکوع کے بجائے سجدہ میں چلے گئے کسی مقتدی نے بطور
لقمہ بلند آواز سے کہہ ڈالا? رکوع?۔ کیا ایسی صورت میں امام اور مقتدی کی نماز
صحیح ہوئی، جواب سے نوازیں؟



Published on: Nov 7, 2009

جواب # 17011

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی(د):2011=1599-11/1430



 



اگر
امام نے لوٹ کر رکوع کرلیا، پھر سجدہ کرکے اپنی نماز پوری کرلی تو امام اور دیگر
مقتدیوں کی نماز ہوگئی، البتہ لقمہ دینے والے کی نماز نہیں ہوئی، مگر اب اس کی
کوئی قضا بھی نہیں ہے۔ لیکن اگر امام نے رکوع کیا ہی نہیں تو کسی کی نماز درست
نہیں ہوئی، اسی وقت دہرالیتے، اب اس کی قضا نہیں ہے، صرف توبہ واستغفار کافی ہے۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات