عبادات - جمعہ و عیدین

India

سوال # 16930



ہمارے
پالن پور کے اطراف کے گاؤں میں ایک سے بڑھ کر ایک مسجد یں ہیں، مسلم آبادی بھی بہت
ہے، لیکن جمعہ کے دن ظہر کی نماز پڑھائی جاتی ہے۔ تو میرا یہ سوال ہے کہ کسی مسجد
میں جمعہ کی نماز ہو اس کے لیے کیا شرطیں ہیں؟



Published on: Nov 9, 2009

جواب # 16930

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی(م):1615=1615-11/1430



 



حنفیہ
کے نزدیک جواز جمعہ کے لیے شہر ہونا یا شہر کی مانند قصبہ یا بڑا گاوٴں ہونا شرط
ہے، چھوٹے دیہات میں جمعہ جائز نہیں، آپ جس گاوٴں اور دیہات میں جمعہ کے متعلق
سوال کرنا چاہتے ہیں کہ یہاں جمعہ جائز ہے یا نہیں؟ اس گاوٴں کی کل آبادی، گلی
کوچے، دوکانیں، میدان وغیرہ کی پوری تفصیل لکھ کر بھیجیں اور ساتھ میں مقامی
مفتیان کرام کا معاینہ نامہ بھی ہو تو پھر اس گاوٴں میں جمعہ کے جواز یا عدم جواز
کا فیصلہ تحریر کردیا جائے گا۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات