عبادات - جمعہ و عیدین

India

سوال # 16927



میں
نے سال 2009میں عیدالفطر اور سال 2008میں عیدالاضحی کی نماز ایک بڑے شہر میں ادا
کی۔ جہاں میں نے عیدالاضحی میں دوران خطبہ امام صاحب کو ایک نئی بات کرتے دیکھا۔
میں نے دیکھا کہ آدھے خطبہ کے بعد امام صاحب رک گئے اور تقریر شروع کردی (وہ تقریر
خطبے کا ترجمہ نہیں تھی) نہ جانے کیا کیا باتیں وہ کررہے تھے۔ یہاں تک کہ کسی نے
جب انھیں یاد دلایا کہ قربانی میں دیر ہورہی ہے، پھر بھی وہ کافی دیر تک بولتے
رہے۔ عیدالفطر میں بھی یہی ہوا آدھے خطبہ کے بعد وہ تقریر کرنے اٹھ گئے اور تیس
منٹ تک نہ جانے کیا کیا بولتے رہے۔ کیا یہ جائز ہے؟ کیا خطبہ کے دوران اس طرح وعظ
کرنا درست ہے؟ جب کہ وہ بات خطبہ سے متعلق نہ ہو یا ہو؟



Published on: Nov 9, 2009

جواب # 16927

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی(د):2041=1622-11/1430



 



خطبہ
خواہ جمعہ کا ہو یا عیدین کا عربی زبان میں ہونا سنت ہے، حضرات صحابہٴ کرام کے دور
سے یہی متوارث چلا آرہا ہے۔ صحابہٴ کرام اور تابعین عظام کے دور میں اور اس کے
مابعد ممالک بعیدہ فتوحاتِ اسلامیہ میں شامل ہوئے جن میں ایسے ممالک بھی تھے جن کی
زبان عربی نہیں تھی، مگر پھر بھی غیرعربی میں خطبہ دینا خیر القرون سے ثابت نہیں
ہے، خطبہ کے دوران ایسی طویل تقریر وہ بھی غیرعربی میں مکروہ اور خلافِ سنت ہے۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات