• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 16863

    عنوان:

    ہماری مسجد میں امام صاحب عیدالفطر کا صرف ایک ہی خطبہ دیتے ہیں۔ جب ان سے کہا گیا تو وہ کہتے ہیں ایک خطبہ سنت ہے اور دو خطبے درست نہیں ہیں۔ (۲)کیا جمعہ کی فرض نماز سے پہلے چار رکعت سنت موٴکدہ ہے؟ برائے کرم مجھ کو صرف صحاح ستہ کی کسی کتاب سے حوالہ عنایت فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 16863

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(م):1660=1660-11/1430

    امام صاحب سے کہیے، یہ بات کہاں سے ثابت ہے، پورا حوالہ کے ساتھ اپنے قلم ودستخط سے لکھ کر ہمیں دیجیے، کتب فقہ وفتاویٰ میں تو دوخطبوں کا مسنون ہونا مصرح ہے۔

    (۲) اس بارے میں روایت مصنف عبدالرزاق میں موجود ہے: أخبرنا الثوري عن عطاء بن السائب عن أبي عبد الرحمن السلمي قال: کان عبد اللہ بأمرنا أن نصلي قبل الجمعة أربعًا وبعدھا أربعًا رواہ عبد الرزاق في مصنفہ کذا في نصب الرایة (۱/۳۱۸) وفي الدرایة: رجالہ ثقات أھ (ص:۱۳۳) وفي آثار السنن، إسنادہ صحیح (۲/۹۹۶) اھ وہو موقوف في حکم المرفوع فإن الظاہر إنہ إنما یأمر بہذا لما ثبت عندہ من النبي صلی اللہ علیہ وسلم فیہ شيء (إعلاء السنن: ۷/۷)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند