• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 167564

    عنوان: جمعہ كا خطبہ منبر ہوتے ہوئے نیچے كھڑے ہوكر دینا؟

    سوال: ہمارے یہاں ایک امام صاحب جمعہ کا خطبہ ممبر پر نہیں بلکہ نیچے سے ہی دیتے ہیں، کیا یہ صحیح ہے ایسا کرنا؟ جب کہ ہمارے یہاں ممبر ہے۔

    جواب نمبر: 167564

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:358-290/sd=4/1440

     جمعہ کا خطبہ منبر پر کھڑے ہوکر دینا مسنون و متوارث ہے ، مسجد میں منبر ہونے کے باوجود امام صاحب نیچے سے خطبہ کیوں دیتے ہیں ؟ بلا عذر ایسا کرنا خلاف سنت ہے ۔قال ابن عابدین :ومن السنة ان یخطب علیہ اقتداء بہ صلے الله علیہ وسلم بحر۔ ( شامی ،فتاوی حقانیہ: ۳۸۶/۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند