• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 167366

    عنوان: امام كا جمعہ کی اذان ثانی کے وقت بیان جاری ركھنا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ امام مسجد جمعہ کی اذان ثانی کے ساٹھ بیان جاری رکھتے ہیں منتظمین کے توجہ دلانے پر امام صاحب نے کہا کہ اذان کا جواب دینا تو صرف مستحب ہے لوگوں کو دین سکھانا واجب ہے تو اس طرح اذان ثانی کے اخیر تک مسلسل بیان جاری رکھنے کا معمول رکھنا کیسا ہے ؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 167366

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 323-264/D=04/1440

    جمعہ کی اذان ثانی شروع ہونے کے بعد امام صاحب کا بیان جاری رکھنا مناسب نہیں۔ بیان ختم ہونے کے بعد اذان دی جائے۔ دین سیکھنا سکھانا بھی ضروری ہے لیکن اس کے لئے خاص وہی اذان کے لمحات متعین نہیں ہیں اس واجب کو دوسرے اوقات میں بھی پورا کیا جاسکتا ہے اور بلا عذر یا بلا ضرورت ایک مستحب کے ترک کی علانیہ عادت بنالینا اور اس پر اصرار کرنا نامناسب بات ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند