• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 167353

    عنوان: جمعہ كی نماز ادا كرنے كے لیے دور قصبہ میں جانا؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے سلسلے میں چھوٹا گاؤں جہاں جمعہ کی نماز ہوتی اور گاؤں کے اکثر لوگ جمعہ کی نماز ادا کرنے گاؤں سے دور قصبہ میں جاتے ہیں جس کی وجہ سے گاؤں کی مسجد میں ظہر کی نماز باجماعت ادا نہیں ہوتی یہانتک کہ اذان بھی نہیں ہوتی کی فرضیت ختم ہوجاتی ہے کیا اس طرح جمعہ ادا کرنے سے ظہر؟

    جواب نمبر: 167353

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 413-361/M=04/1440

    چھوٹے گاوٴں (قریہ صغیرہ) میں جہاں جمعہ جائز نہیں ہے ایسے گاوٴں کے لوگ اپنے گاوٴں میں جمعہ کے دن ظہر کی نماز باجماعت پڑھیں، اُن پر لازم نہیں کہ اپنے گاوٴں سے دور کسی قصبہ یا شہر میں جاکر نماز جمعہ ادا کریں، لیکن اگر گاوٴں کے لوگ جمعہ کو اپنے گاوٴں میں نماز ظہر نہ پڑھ کر قصبہ یا شہر میں جاکر نماز جمعہ ادا کرلیں تو وقتیہ فریضہ ادا ہو جائے گا اور ظہر ساقط ہو جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند