• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 1652

    عنوان: جس مسجد میں 200 نمازیوں کی گنجائش ہو اس میں نمازجمعہ ادا کرنا ؟

    سوال: ہمارے گاؤں بازار میں ایک مرکزی جامع مسجد ہے جس میں نمازیوں کی تعداد تقریبا ۷۰۰ /ہوتی ہے تھوڑے عرصہ کے بعدوہا ں سے تقریبا ایک دو کلو میٹردوری پرایک جامع مسجد بن گئی ہے ،اس میں تقریبا کم وبیش اتنے ہی نمازی ہوتے ہیں۔اب اسی روڈپرپہلی مسجد سے داہنی طرف تقریبااتنے ہی فاصلے پر ایک چھوٹی مسجد جو تقریبادس برس پہلے بنائی گئی ہے، وہ موجودہے جس میں ابھی تک جمعہ نہیں ہوتاہے ،وہاں پر تین،چار کرانے کی اور ایک درزی کی دکان ہے، اس مسجد میں تقریبا ۱۷۰/سے ۲۰۰/نمازی نماز پڑھ سکتے ہیں۔ کیا اس مسجدمیں نمازجمعہ پڑھی جاسکتی ہے؟ وہاں کی کمیٹی باقاعدہ جمعہ شروع کرناچاہتی ہے، اور سردیوں میں وہاں کی مقامی مسجدتقریبا ۸۰٪ نقل مکانی کرجاتی ہے، جمعہ کی شروعات کے ساتھ اس مسئلہ کی وضاحت فرمائیں،۔واضح رہے کہ باقی دونوں مسجد وں کے ساتھ چھوٹے چھوٹے بازار موجودہیں۔

    جواب نمبر: 1652

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 551/ د= 542/ د

     

    آپ کے گاوٴں جہاں مرکزی جامع مسجد واقع ہے اسی طرح اس سے دو کلومیٹر کے فاصلہ پر جہاں دوسری جامع مسجد ہے ان دونوں جگہوں میں شرائط وجوبِ جمعہ پائے جاتے ہیں یا نہیں؟ پھر اس دوسری مسجد سے دو کلومیٹر کے فاصلہ پر جو تیسری مسجد ہے جس میں آپ جمعہ شروع کرنا چاہتے ہیں اس جگہ کی آبادی کتنی ہے اور شرائط جمعہ یہاں پائے جارہے ہیں یا نہیں؟ ان باتوں کو سمجھنے کے لیے بہتر ہے کہ مقامی یا قریبی علاقہ کے دو علمائے کرام جو صاحب افتاء بھی ہوں سے معائنہ کراکے مسئلہ کو سمجھ لیں کہ شرائط جمعہ یہاں پائے جارہے ہیں یا نہیں؟ پھر ان کے کہنے کے مطابق آپ عمل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند