• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 16142

    عنوان:

    میں پچھلے پانچ مہینوں سے بے کار ہوں کافی جگہوں میں درخواست بھی کیا ہے مگر کہیں سے بھی جواب اثبات میں نہیں آیا بس دو جگہوں سے اثباتی جواب آئے کہ اگر میں چاہوں تو وہاں کام کرسکتاہوں ۔مگر پریشانی یہ ہے کہ ان دو میں سے ایک تو بہت بڑی مارٹ ہے وہاں باقی ساری چیزوں کے علاوہ شراب بھی بیچی جاتی ہے ۔تو اگر میں وہاں کام کروں گا تو مجھے شراب کو بھی ہاتھ ضرور لگانا پڑے گا ۔تو کیا ایسی دکان میں کام کرنا جائز ہے؟ کیا یہ آمدنی حلال کی ہوگی؟ اور دوسری جگہ سے جو اثباتی جواب آیا ہے وہ ایک کپڑے کی دکان ہے وہاں ایسی کوئی غیر شرعی چیز نہیں بیچی جاتی مگر پریشانی یہ ہے کہ اگر میں وہاں کام کروں گا تو جمعہ کی نماز جماعت سے نہیں پڑھ پاؤں گا، کیوں کہ مسجد بہت دور ہے اور مجھے اتنا وقت نہیں ملے گا کہ میں جمعہ پڑھ کر واپس لوٹ سکوں۔ اب حضرت مفتی صاحب ہی بتائیں میں کیا کروں؟ کیا ان دو جگہوں میں سے کسی ایک میں کام کرسکتاہوں؟ میرے لیے دعا کریں بڑی پریشانی کا وقت ہے۔

    سوال:

    جواب نمبر: 16142

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی(د):1743=250k-10/1430

    (۱) کپڑے والی دکان میں آپ کام شروع کریں، پھر جمعہ پڑھنے کا کوئی راستہ نکالیں، ان شاء اللہ غیب سے کوئی صورت پیدا ہوگی۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند