عبادات - جمعہ و عیدین

India

سوال # 161339

مفتیان کرام ایک مسئلہ کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں مسئلہ یہ ہے کہ میں سعودی میں رہتا ہوں اور یہاں جمعہ اول وقت میں ہوتی ہے مطلب 12 سے پہلے خطبہ شروع ہو جاتا ہے تو کیا فرض سے پہلے جو چار رکعت سنت موکدہ ہے وہ فرض سے پہلے پڑھی جا سکتی ہے یہ فرض کے بعد پڑھنا صحیح ہے ؟

Published on: May 10, 2018

جواب # 161339

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:1067-878/sd=8/1439



جمعہ سے پہلے کی چار رکعات سنت موٴکدہ جمعہ کا وقت شروع ہونے کے بعد ہی پڑھی جاسکتی ہیں، وقت شروع ہونے سے پہلے پڑھنا صحیح نہیں ہے، اسی طرح اگر جمعہ کا خطبہ شروع ہوجائے اور سنتیں نہ پڑھی ہوں، تو خطبہ کے دوران نہ پڑھی جائیں؛ بلکہ نماز کے بعد پڑھنی چاہیے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات