عبادات - جمعہ و عیدین

Pakistan

سوال # 159784

اگر عید کی جماعت میں تاخیر سے شامل ہوں کہ پہلی رکعت نکل گئی ہو تو امام کے پیچھے دوسری رکعت پڑھنے کا بعد پہلی رکعت کو دہرانے کا کیا طریقہ ہو گا؟

Published on: Mar 27, 2018

جواب # 159784

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:690-568/N=7/1439



اگرعید کی نماز میں کسی کی ایک رکعت چھوٹ جائے تو وہ امام کے سلام کے بعد جب چھوٹی ہوئی رکعت ادا کرے گا تو پہلے ثنا، تعوذ، تسمیہ، سورہ فاتحہ اور کوئی سورت پڑھے گا، اس کے بعد رکوع سے پہلے تکبیرات زوائد کہے گا اور عام نمازوں کی طرح مابقیہ نماز مکمل کرے گا۔



ولو سبق برکعة یقرأ ثم یکبر لئلا یتوالی التکبیر (الدر المختار مع رد المحتار، کتاب الصلاة، باب العیدین، ۳: ۵۶، ط: مکتبة زکریا دیوبند)، ومثلہ في مراقي الفلاح ( مع حاشیة الطحطاوي علیہ ص: ۵۳۴، ط: دار الکتب العلمیة بیروت) وغیرہ۔ 



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات