عبادات - جمعہ و عیدین

Fiji

سوال # 15821





کیا
غیر اسلامی ملکوں میں جمعہ واجب نہیں ہوتی؟ (
۲) کیا کسی ملک کے غیر
اسلامی ہونے کی بنیاد پر میاں بیوی کے آپس کی نکاح ٹوٹ جاتی ہے؟



Published on: Sep 10, 2009

جواب # 15821

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی:
1654=215
k/1430



 



غیراسلامی
ملکوں میں جو جگہیں شہر یا قصبہ یا بڑے گاوٴں مثل قصبہ کے ہیں وہاں بھی جمعہ فرض
ہے:
قال في
الشامي: فلو الولاة کفارًا یجوز للمسلمین إقامة الجمعة ویصیر القاضي قاضیا بتراضي
المسلمین ویجب علیہم أن یلتمسوا والیا مسلمًا (شامي:
۱/۵۹۵) معلوم
ہوا کہ ایسی جگہوں میں مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنی طرف سے کسی کو امام جمعہ مقرر
کرکے جمعہ اور عیدین کی نماز اس کے پیچھے ادا کریں۔



(۲) نہیں۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات