• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 157980

    عنوان: جمعہ كے بعد پڑھی جانے والی سنتیں پہلے پڑھنا؟

    سوال: حضرت مفتی صاحب! میرا سوال یہ ہے کہ ایک مسجد کے ذمہ دار جمعہ کی نماز سے پہلے بعد میں پڑھی جانے والی سننن و نوافل پہلے ہی پڑھ لیتے ہیں۔ ترک کرنے کی وجہ یہ ہے کہ نماز کے بعد جمعہ کا چندہ کرنا ہوتا ہے، کیا ایسا کرنا درست ہے؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 157980

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:542-461/B=5/1439

    جمعہ کی نماز سے پہلے تحیة المسجد اور چار رکعت سنت موٴکدہ پڑھیں، پھر نماز جمعہ کے بعد مختصر طور پر چار رکعت پڑھ کر دروازہ کے پاس کھڑے ہوکر چندہ کرلیں، چندہ کرنے میں دس پندرہ منٹ صرف ہوتے ہیں لیکن بعد والی سنت کو پہلے یعنی نماز جمعہ کے پہلے پڑھنا جائز نہ ہوگا۔ جمعہ سے پہلے والی سنت پہلے پڑھی جائیگی اور نماز جمعہ کے بعد والی سنت بعد میں پڑھی جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند