• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 157602

    عنوان: عصا ہاتھ میں لینا، پگڑی باندھنا وغیرہ جمعہ کی سنت ہے؟

    سوال: کیا یہ حدیث ہے، جو شخص رات کو ایک مرتبہ آیت الکرسی پڑھے ایک فرشتہ اس کی حفاظت کے لیے مقرر ہو جاتا ہے جو دو بار پڑھے اس کے لیے دو فرشتے مقرر ہو جاتے ہیں اور جو تین بار پڑھے خود اللہ اس کی حفاظت کرتے ہیں۔

    جواب نمبر: 157602

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:401-401/D=5/1439

    (۱) عمامہ باندھنا مسنون ہے، لیکن بہ طور خاص جمعہ کے خطبے کے لیے اس کو ضروری سمجھنا اور نہ باندھنے والے پر نکیر کرنا درست نہیں ہے۔ خطبے کے وقت عصا ہاتھ میں لینا ایسی سنت نہیں ہے، جس کا التزام کیا جائے؛ گاہے گاہے اس پر عمل کیا جاسکتا ہے، جمعے کے دن ہرمسلمان کو عمدہ لباس پہننے کا اہتمام کرنا چاہیے، اگر چوغہ پاس میں موجود ہے، تواس کو بھی پہن سکتے ہیں۔

    (۲) خطبے میں بہتر یہی ہے کہ زبانی دیا جائے؛ اگر زبانی یاد نہیں تو کتاب دیکھ کر بھی خطبہ دینے میں کوئی مضائقہ نہیں؛ لیکن کتاب میں دیکھ کر ہی خطبہ دینے کو ضروری سمجھنا جہالت کی بات ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند