عبادات - جمعہ و عیدین

Maharashtra

سوال # 155174

حضرت، میں نے اپنی مسجد کے عالم صاحب سے سنا ہے کہ ”عید کے دن عید کی نسبت سے ایک دوسرے سے ملنا مناسب نہیں ہے بدعت ہے“، کیا یہ صحیح ہے؟ کیا ہم ایک دوسرے کو دعا اور مبارکباد وغیرہ دے سکتے ہیں؟ کیا عید کی نماز کے بعد گلے ملنے سے متعلق کوئی حدیث ہے؟

Published on: Oct 23, 2017

جواب # 155174

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa:51-45/L=2/1439



عید کے دن ایک دوسرے کو دعا اور مبارکباددینے میں مضایقہ نہیں،بشرطیکہ اس کو ضروری نہ سمجھاجائے؛البتہ خاص عیدگاہ میں عید کی نماز کے بعد معانقہ ومصافحہ ثابت نہیں یہ مکروہ وبدعت ہے ،اس سے احتراز ضروری ہے۔



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات