• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 154007

    عنوان: عید کے دن عیدگاہ کو سجانا کیسا ہے ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں کہ میں آسام سے ہوں اور ہمارے گاؤں میں عید کے دن عیدگاہ کو سجایا جاتا ہے رنگین کاغذ دھاگے میں لگا کر ان دھاگے کو عیدگاہ کے اوپر اور چاروں طرف لگایا جاتا ہے اور کبھی کبھار جمعیت کا جھنڈا بھی لہریا جاتا ہے سو امر مذکور کا کرنا شریعت کی نظر میں جائز ہے یا نہیں؟اس پر ثواب کا ترتب ہوگا کیا؟ برائے مہربانی مدلل جواب مرحمت فرمائیں ۔

    جواب نمبر: 154007

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 1312-1240/sd=12/1438

    عیدین کے موقع پرعیدگاہ کو رنگین کاغذ وغیرہ سے سجانا ناجائز نہیں ہے ؛ لیکن کار ثواب بھی نہیں ہے اور اس میں اسراف سے کام لینا درست نہیں ہے ؛ البتہ عیدگاہ کی صفائی ستھرائی کا اہتمام کرنا چاہیے اور عیدگاہ میں جھنڈا لہرانا بھی فضول ہے ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند