• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 14823

    عنوان:

    جمعہ کی نماز ارادہ کرکے اپنے شہر کی مسجد کو چھوڑ کر دوسرے شہر کی جمعہ مسجد میں ادا کرنے کے لیے جانا ثواب کی نیت سے کیسا ہے؟

    سوال:

    جمعہ کی نماز ارادہ کرکے اپنے شہر کی مسجد کو چھوڑ کر دوسرے شہر کی جمعہ مسجد میں ادا کرنے کے لیے جانا ثواب کی نیت سے کیسا ہے؟

    جواب نمبر: 14823

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1160=234tl

    ثواب کی نیت سے اپنے شہر کی جامع مسجد چھوڑکر دوسرے شہر کی جامع مسجد میں جمعہ ادا کرنے کے لیے جانا درست نہیں ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند