• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 147529

    عنوان: معذور كے لیے جمعہ كی نماز كا حكم؟

    سوال: میں دو پیر اور ایک بائیں ہاتھ سے معذور ہوں ،میں نماز پڑھتا ہوں ،میں کبھی نہیں مسجد میں جاکر جمعہ کی اور عید کی نماز نہیں پڑھا اور میں نہیں چل سکتا، کیا میں گھر پر جمعہ و عید کی نماز پڑھ سکتا ہوں؟

    جواب نمبر: 147529

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 401-373/M=4/1438

    نماز جمعہ وعیدین کی صحت کے لیے دیگر شرائط کے ساتھ جماعت بھی شرط ہے، لہٰذا گھر میں تنہا جمعہ وعیدین کی نماز پڑھنا درست نہیں، آپ دونوں پیر اور ایک ہاتھ سے معذور ہیں اور چل کر مسجد نہیں آسکتے تو شریعت میں آپ کے لیے رخصت ہے، جمعہ وعیدین کی نماز ساقط ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند