• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 146695

    عنوان: جمعہ میں کل کتنی رکعتیں ہیں؟

    سوال: جمعہ کی نماز میں فرض اور سنت کی کل کتنی رکعتیں ہیں؟براہ کرم، حدیث کے حوالے سے جواب دیں، کیوں کہ جب تک قرآن ، حدیث ، اجماع یا قیاس کے حوالے سے جواب نہ دیا جائے میرے دوست نہیں مانتے ہیں۔

    جواب نمبر: 146695

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 189-215/Sd=4/1438

     

    جمعہ سے متعلق تفصیل یہ ہے : (۱) چار رکعات سنت موکدہ۔ (۲) دو رکعات فرض۔ (۳) چار رکعات سنت موکدہ۔ (۴) دو رکعات سنت غیر موکدہ۔ بعض ائمہ کے نزدیک یہ بھی سنت موٴکدہ ہے۔ دلائل یہ ہیں: عن ابن عباس رضي اللّٰہ عنہ قال کان النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم یرکع قبل الجمعة أربعاً ؛لا یفصل في شيء منہن۔ ( ابن ماجہ، ص: ۷۹، باب ما جاء في الصلاة قبل الجمعة ، ط: أشرفي) عنأبي ہریرة رضي اللّٰہ تعالیٰ عنہ قال: قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم: إذا صلی أحدکم الجمعة فلیصل بعدہا أربعاً۔ (صحیح مسلم / باب الصلاة بعد الجمعة رقم: ۸۸۱)عن سالم عن أبیہ أن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم کان یصلي بعد الجمعة رکعتین۔ (صحیح مسلم رقم: ۸۸۲، صحیح البخاري رقم: ۹۳۷)ومنہا أربع بعدہا؛ لأن النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم کان یصلي بعد الجمعة أربع رکعات یسلم في آخرہن۔ (مراقي الفلاح) وفي الطحطاوي: ثم عند أبي یوسف یصلي أربعاً ثم اثنتین، کذا في الحدادي۔ (طحطاوي علی مراقي الفلاح / فصل في بیان النوافل ۲۱۳قدیمي کتب خانہ کراچی، ۳۸۹المکتبة الأشرفیة دیوبند) عن أبي عبد الرحمٰن قال: قدم علینا ابن مسعود رضي اللّٰہ، فکان یأمرنا أن نصلي بعد الجمعة أربعاً، فلما قدم علینا عليٌّ أمرنا أن نصلي ستا، فأخذنا بقول علي، وترکنا قول عبد اللّٰہ، قال: کان یصلي رکعتین، ثم أربعاً۔ (مصنف ابن أبي شیبة ۴/۱۱۷رقم: ۵۴۱۰)عن عبد اللّٰہ بن حبیب قال: کان عبد اللّٰہ یصلي أربعاً، فلما قدم علي صلّٰی ستاً: رکعتین وأربعاً۔ (مصنف ابن أبي شیبة ۴/۱۱۷رقم: ۵۴۱۱)وقال أبو یوسف: یصلي أربعاً قبل الجمعة وستاً بعدہا، وفي الکرخي محمد مع أبي یوسف۔ وفي المنظومة: مع الإمام، ثم عند أبي یوسفیصلي أربعًا ثم اثنین۔ (طحطاوي علی مراقي الفلاح،ص:۳۸۹،ط:دار الکتاب، دیوبند)وأربع قبل الجمعة وأربع بعدہا بتسلیمة۔ (درمختار ۲/۴۵۱زکریا) والأفضل أن یصلي أربعاً ثم رکعتین للخروج عن الخلاف۔ (غنیة المستملي ۳۷۳، مجمع الأنہر ۱/۱۳۰بیروت، أحسن الفتاویٰ ۳/۴۸۶)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند