عبادات - جمعہ و عیدین

India

سوال # 146426

میرا سوال یہ ہے کہ میں لائف انشورنس کمپنی میں ایک ڈیولپمنٹ آفیسر کی حیثیت سے کام کررہاہوں، کبھی کبھار ہمارا ہیڈ آفس جمعہ کو بارہ بجے ڈیولپمنٹ افسران کی میٹنگ کرتاہے اور دو تین گھنٹے کی میٹنگ ہوتی ہے ، افسران مجھے اجازت نہیں دیتے ہیں تو مجھے جمعہ کی نماز کے لیے کیا کرنا چاہئے؟

Published on: Jan 3, 2017

جواب # 146426

بسم الله الرحمن الرحيم


Fatwa ID: 168-190/Sd=4/1438



 



اول تو ”لائف انشورنس کمپنی“ میں مذکورہ ملازمت ہی ناجائز ہے، پھر آپ کی ملازمت میں کبھی کبھی جمعہ کی فرض نماز بھی چھوڑنی پڑتی ہے، اس لیے آپ کسی دوسری صاف ستھری ملازمت کی کوشش کریں اور جب تک دوسری ملازمت نہ مل جائے، توبہ استغفار کرتے رہیں اور حتی الامکان جمعہ کی فرض نماز کو نہ چھوڑیں۔



---------------------------------------



نوٹ: انتہائی مجبوری کی وجہ سے جمعہ نہ پڑھ سکیں تو پھر ظہر پڑھیں۔ (د)



واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات