• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 145644

    عنوان: نماز عیدین کی چھ زائد تکبیروں کے بارے

    سوال: نماز عیدین کی چھ زائد تکبیروں کے بارے میں مجھے حدیث کے حوالہ سے واضح کریں؟

    جواب نمبر: 145644

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 078-104/B=2/1438

     

    عن سعید بن العاص قال: سألت أبا موسیٰ و حذیفة، کیف کان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یکبر فی الأضحیٰ والفطر، فقال أبو موسیٰ کان یکبر أربعاً تکبیرہ علی الجنائز فقال حذیفة صدق (رواہ ابو داوٴد بحوالہ مشکوٰة ص: ۱/۱۲۶) ا س میں چار تکبیر پہلی رکعت میں مع تکبیر تحریمہ کے مراد ہے اور دوسری رکعت میں چار تکبیریں مع رکوع کی تکبیر کے مراد ہیں، احناف کے یہاں یہی راجح ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند