• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 145433

    عنوان: رمضان یا عید مقامی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق کریں

    سوال: میں پاکستان کے شہر خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھتا ہوں،ہمارے ہاں رمضان اور عید کے موقع پر اکثر علماء کا اختلاف ہوتا ہے کوئی کہتا ہے رمضان ہے کوئی کہتا ہے نہیں مطلب یہ کہ ایک ہی علاقے میں بعض لوگوں کا روزہ ہوتا ہے یا عید ہوتی ہے ، اور بعض کا نہیں بعض حکومت کے ساتھ رمضان و عید مناتے ہیں اور بعض نہیں اور علماء کی ایک مخصوص کمیٹی جس کا سربراہ مولانا خیرالبشر اور دیگر حضرات ہیں ان کا تو اکثر رمضان اور عید حکومت سے ایک دن پہلے ہوتا ہے ،آپ سے درخواست ہے کہ اس بارے میں نشاندہی فرمائیں کہ کون صحیح ہے اور ہم کس کے ساتھ مقدس رمضان کے روزے رکھیں اور عید منائیں۔جزاکم اللہ خیرا

    جواب نمبر: 145433

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 021-050/L=2/1438

     

    جو آدمی جس ملک میں ہے اس کو چاہئے کہ اپنے ملک کی رویتِ ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق عمل کرے؛ پاکستان کے شہر خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو چاہئے کہ رمضان یا عید مقامی رویت ہلال کمیٹی کے فیصلوں کے مطابق کریں بشرطیکہ کمیٹی مستند علماء پر مشتمل ہو اور وہ شرعی اعتبار سے فیصلہ کرتی ہو، اگر کمیٹی کے فیصلہ میں شبہ ہوتو مقامی علماء یا کمیٹی کے علماء سے رجوع کرنا چاہئے امام ترمذی نے ”باب ما جاء لکل أہلِ بلدٍ رویتہم“ کا باب باندھ کر اسی کو ثابت کیا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند