• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 145334

    عنوان: جمعہ کے دن خرید و فروخت کب حرام ہوتی ہے پہلی اذان کے بعد یا دوسری؟

    سوال: محترم مفتی صاحب، جمعہ کے دن خرید و فروخت کب حرام ہوتی ہے پہلی اذان کے بعد یا دوسری؟

    جواب نمبر: 145334

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 010-010/SN=2/1438
    پہلی اذان کے بعد ہی سے خرید و فروخت ناجائز ہے۔ و وجب سعي إلیہا وترک البیع ولو مع السعي وفي المسجد أعظم وِزْراً بالاذان الأول في الأصحّ وإن لم یکن فی زمن الرسول؛ بل فی زمن عثمان الخ (درمختار مع الشامی: ۳/۳۸، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند