• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 145313

    عنوان: جہاں زوال سے پہلے اذان ہو اس مسجد میں جمعہ پڑھنا؟

    سوال: میں الحمریہ، عمان، میں رہتاہوں، میری رہائش گاہ کے قریب ایک مسجد ہے ، میں نے دیکھا ہے کہ ہر جمعہ کو جمعہ کی اذان پہلے دی جاتی ہے، یعنی ظہر کی نماز کا وقت شروع ہونے سے پہلے اذادی جاتی ہے،جیسے کہ ظہر کا وقت 12;08 پہ شروع ہوتاہے تو اذان 11;55پہ دی جاتی ہے، آٹھ /پندرہ منٹ پہلے۔میں یہ جاننا چاہتاہوں کہ کیا میرے لئے اس مسجد میں پڑھنا درست ہے؟یا مجھے کوئی اور قدم اٹھانا چاہئے ، آس پاس میں کوئی دوسری مسجد نہیں ہے۔ براہ کرم، رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 145313

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa ID: 02-09/L=01/1438

    اگر قریب میں کوئی ایسی مسجد نہ ہو جس میں اذان وقت کے اندر دی جاتی ہوتو بمجبوری آپ اسی مسجد میں نماز ادا کرلیں نماز درست ہو جائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند