• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 1442

    عنوان: شاید حدیث میں آتا ہے کہ جمعہ کے دن ایک وقت ایسا آتا ہے جس میں بہت جلد دعا قبول ہوتی ہے، وہ وقت کون سا ہے؟

    سوال:

    شاید حدیث میں آتا ہے کہ جمعہ کے دن ایک وقت ایسا آتا ہے جس میں بہت جلد دعا قبول ہوتی ہے، وہ وقت کون سا ہے؟

    جواب نمبر: 1442

    بسم الله الرحمن الرحيم

    (فتوى:  847/ج = 847/ج)

     

    جی ہاں حدیث میں آتا ہے کہ جمعہ کے دن ایک ایسی گھڑی ہوتی ہے کہ اگر کوئی مسلمان اس وقت اللہ تعالیٰ سے دعاء کرے تو اس کی دعاء ضرور قبول ہوتی ہے، وہ ساعت کس وقت ہے؟ اس میں علماء کے مختلف اقوال ہیں مگر راجح ان میں سے دو ہیں۔ نمبر (۱) یہ ساعت خطبہ پڑھنے کے وقت سے نماز ختم ہونے تک ہے۔ نمبر (۲) اخیر دن میں عصر سے سورج ڈوبنے تک ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند