• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 13272

    عنوان:

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام جمعہ میں اردو میں جو بات ہوتی ہے جمعہ کے خطبہ سے پہلے کیا اس کا کرنا درست ہے؟ اور کیا اس میں قرآن کا پڑھنا یا ذکر کرنایا نفلی نماز ادا کرنا درست ہے؟ دعا کی درخواست ہے

    سوال:

    کیا فرماتے ہیں علمائے کرام جمعہ میں اردو میں جو بات ہوتی ہے جمعہ کے خطبہ سے پہلے کیا اس کا کرنا درست ہے؟ اور کیا اس میں قرآن کا پڑھنا یا ذکر کرنایا نفلی نماز ادا کرنا درست ہے؟ دعا کی درخواست ہے

    جواب نمبر: 13272

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1339=1052/ھ

    اذانِ ثانی کے بعد دونوں خطبے عربی زبان میں ہوں، اور اذان سے قبل کوئی ضروری دینی بات اردو (کسی بھی مادری وعلاقائی زبان) میں حاضرین کو بتلادی جائے تو گنجائش ہے، بشرطیکہ اس وقت اردو وغیرہ میں بیان کرنے سے نمازیوں کی نماز تلاوت وغیرہ میں خلل نہ ہوتا ہو، اگر خلل کا موجب ہو یا بیان تقریری کی وجہ سے خطبہ ونماز میں تاخیر ہوتی ہو تو پھر ایسی صورت میں وعظ تقریر درست نہیں۔ وعظ بیان کا بہتر وقت یہ ہے کہ بعد فراغ از فرض نیز سنت ونوافل سے جب سب فارغ ہوجائیں تو بیان کیا جائے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند