عبادات - جمعہ و عیدین

India

سوال # 12546



اگر
کوئی شخص مسلسل تین ہفتہ تک نماز جمعہ نہیں پڑھتا ہے تو کیا یہ صحیح ہے کہ وہ
اسلام سے خود بخود نکل جاتا ہے؟ اور اگر نکل جاتا ہے تو اس کے نکاح کے بارے میں کیا
حکم ہے، کیا وہ بھی ٹوٹ جاتاہے؟ برائے کرم مجھے کوئی عمل بتائیں تاکہ وہ اسلام کی
طرف لوٹ جائے؟ نیز مجھے بتائیں کہ جمعہ کی نماز فرض ہے یا سنت ہے؟



Published on: May 20, 2009

جواب # 12546

بسم الله الرحمن الرحيم



فتوی:
774=774/م



 



جہاں
جمعہ کی صحت کے شرائط موجود ہیں وہاں جمعہ فرض ہے، اگر کوئی غفلت ولاپرواہی کی وجہ
سے مسلسل تین جمعہ نہیں پڑھتا تو وہ دائرہ اسلام سے خارج تو نہیں ہوتا البتہ اس کا
یہ عمل موجب فسق ونفاق اور سخت گناہ کا باعث ہے، حدیث کے مطابق ایسے شخص کے دل پر
اللہ تعالیٰ مہر لگادیتے ہیں، اس کو اپنے گناہوں سے توبہ واستغفار لازم ہے۔




واللہ تعالیٰ اعلم


دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند

اس موضوع سے متعلق دیگر سوالات