• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 10270

    عنوان:

    نماز جمعہ کے لیے مسجد کی شرائط کیا ہے؟

    سوال:

    نماز جمعہ کے لیے مسجد کی شرائط کیا ہے؟

    جواب نمبر: 10270

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 62=62/ د

     

    جس جگہ شرائط وجوب جمعہ پائے جاتے ہوں مثلاً وہ شہر یا مثل قصبہ قریہ کبیرہ ہو وہاں کی سب سے بڑی مسجد (جامع مسجد) میں سب مسلمان اکٹھا ہوکر نماز جمعہ ادا کریں۔ جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنا مسنون ہے۔ اگر جامع مسجد میں جگہ تنگ ہوجائے یا کوئی اور مصلحت شرعی متقاضی ہو تو جامع مسجد کے علاوہ دوسری مسجد میں جمعہ پڑھنا جائز ہے۔ وجوب جمعہ کی شرائط پائے جانے کی شکل میں اگر مسجد نہ ہو تو کسی کمرے اور ہال میدان وغیرہ میں نمازِ جمعہ ادا کرنا جائز ہے، اس کے علاوہ اگر کچھ اور معلوم کرنا چاہتے ہوں تو منشأ سوال واضح کرکے لکھئے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند