• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 10251

    عنوان:

     عید کے دن جب ہم عید کی نماز کے لیے عیدگاہ گئے تو نماز شروع ہونے میں تھوڑا وقت تھا۔ میرے کمرے کے ساتھی تھے میں نے ان سے کہا کہ فجر کی نماز ادا کرو جس میں سے ایک لڑکا نماز کے لیے کھڑا ہی ہوا تھا کہ ایک صاحب نے پیچھے سے اس کو بولا کہ نہیں پڑھو بیٹھ جاؤ۔ میں نے اسے بتایا کہ فجر کی نماز فرض ہے اس کی قضا کرلو عید کی نماز نہیں ہوگی۔ کیا میں نے صحیح کہا کیوں کہ وہ صاحب اسے بولے کہ نہیں پڑھو؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10251

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 147=117/ ب

    اگر کسی نے عید کے دن فجر کی نماز نہیں پڑھی ہے اوراسے قضا کیے بغیر عید کی نماز پڑھ لی تو اس کی عید کی نماز صحیح ہوجائے گی۔ یہ سمجھنا کہ جب تک فجر کی نماز نہ پڑھی جائے، عید کی نماز صحیح نہ ہوگی، ایسا سمجھنا صحیح نہیں ہے، آپ کا کہنا صحیح نہ رہا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند