• عبادات >> جمعہ و عیدین

    سوال نمبر: 10153

    عنوان:

    فتوی آئی ڈی 8102 (فتوی:2083=1595/E) کے حوالہ سے یہ پوچھنا ہے کہ کیا ایسا شخص جمعہ کی جماعت اور عیدین کی جماعت بھی گھر پر کرسکتا ہے جب کہ مذکورہ بالا جماعت مردوں پر واجب ہوتی ہیں؟ دوسرا سوال بھی اسی فتوی سے متعلق پوچھنا ہے وہ یہ کہ اگر ایسا شخص پیشاب کرنے کے بعد جب کہ پیشاب کے قطرے آرہے ہوں اور وہ غسل کرنے چلا جائے جب کہ پیشاب کے قطرے ابھی آرہے ہوں اوروہ منھ،ناک اور سارے جسم پر پانی بہا دیتا ہے تو اس صورت میں کیا غسل ہو جائے گا؟

    سوال:

    جواب نمبر: 10153

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 156=147/ ب

    وہ شخص جمعہ کے بجائے اپنے گھر پر ظہر کی نماز تنہا بلا جماعت کے پڑھ لیا کرے۔ اور عیدین کے لیے عیدگاہ جاکر جماعت کے ساتھ پڑھ لیا کرے۔

    (۲) جب پیشاب کا قطرہ آنا بند ہوجائے جب غسل کرے اور اگر معذور کے درجہ میں ہیں تو مذکورہ صورت میں یہی غسل ہوجائے گا۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند