• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 9828

    عنوان:

    میں عفان نام کا معنی معلوم کرنا چاہتا ہوں۔ کیا یہ لڑکے کے لیے مناسب ہے؟ نیز ادیبہ کا معنی کیا ہوگا کیا یہ لڑکی کے لیے مناسب رہے گا؟ اگر نہیں تو برائے مہربانی میرے ساڑھے تین سالہ بھتیجے اور دیڑھ سالہ بھتیجی کے لیے کچھ مناسب نام بتائیں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 9828

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 2399=2149/ د

    عفان، بہت اچھا لفظ ہے، معنی بھی اچھا ہے، بہ معنی پاک باز، لڑکے کے لیے بہت اچھا ہے۔ ادیبہ کا مطلب ہے: ادب وتمیز والی با اخلاق عورت، نام مناسب ہے، اس کے علاوہ زمعہ، حفصہ، عائشہ و فاطمہ بھی اچھے نام ہیں، بھتیجی کے لیے ان میں سے کوئی نام پسند کرلیں۔ اور بھتیجے کے لیے حارث، طلحہ، زبیر، علی وغیرہ ناموں میں سے یا دیگر حضراتِ صحابہٴ کرام وتابعین عظام کے ناموں میں سے جو نام پسند ہو رکھ لیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند