متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 9150
میری بیٹی کا نام نورین رکھنے کا ارادہ ہے۔ برائے مہربانی اس نام کے معانی بتادیں، اور یہ نام مناسب ہے یا نہیں؟ آپ کا قیمتی وقت لینے کے لیے معذرت خواہ ہوں، اللہ سبحانہ و تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین۔

جواب نمبر: 9150
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1186=1186/ ل
نُوْرَین، نورٌ کا تثنیہ ہے جس کے معنی دو نور (دو روشنی) کے ہیں، آپ اپنی بیٹی کا نام نورین کے بجائے ان ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیں، زینب، رقیہ، فاطمہ، حفصہ، عائشہ وغیرہا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند