• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 9116

    عنوان:

    مجھے سمیرہ اور رشیدہ کے معنی بتادیں۔ اور اگر ان ناموں کو بدلنے کی ضرورت ہو تو کوئی اور نام بتادیں۔نیز کوئی دو نام لڑکے کے لیے اور دو نام لڑکی کے لیے بتادیں۔

    سوال:

    مجھے سمیرہ اور رشیدہ کے معنی بتادیں۔ اور اگر ان ناموں کو بدلنے کی ضرورت ہو تو کوئی اور نام بتادیں۔نیز کوئی دو نام لڑکے کے لیے اور دو نام لڑکی کے لیے بتادیں۔

    جواب نمبر: 9116

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1564=1317/ل

    سمیرہ کے معنی ہیں: رات میں قصہ گوئی کرنے والی عورت اور رشیدہ کے معنی ہیں: ہدایت یافتہ، تعلیم یافتہ، تربیت یافتہ (فیروز اللغات) رشیدہ نام بہتر ہتے، البتہ سمیرہ بہتر نام نہیں ہے، اس کی جگہ خدیجہ نام رکھ دیا جائے۔

    لڑکے کے لیے بہترین نام: عبد اللہ ، عبدالرحمن، عبدالرحیم، ابراہیم، قاسم، طیب طاہر وغیرہ

    لڑکی کے لیے بہترین نام: حفصہ، عائشہ، مریم، فاطمہ، کلثوم، زینب وغیرہ

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند