• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 8910

    عنوان:

    میرا آخری نام پرویز ہے۔ میری تعلیم ایم اے ہے۔ میں نے سنا کہ پرویز نام مسلمانوں کے لیے اچھا نہیں سمجھا جاتاہے۔ اب میری عمر تقریباً پچاس سال ہے۔ اس کو تبدیل کرنا میرے لیے بہت مشکل ہے۔ مجھے اپنے تمام تعلیمی ریکارڈ، سرٹیفکٹ، ڈگری وغیرہ کو تبدیل کرنا ہوگا۔ یہ بہت طویل عمل ہوگا۔ برائے کرم میری رہنمائی فرماویں۔

    سوال:

    جواب نمبر: 8910

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1132=1132/م

    پرویز نام رکھنا مسلمانوں کے لیے اس اعتبار سے اچھا نہیں سمجھا جاتا کہ پرویز، شاہِ ایران کا نام تھا، جس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا نامہٴ مبارک چاک کردیا تھا، یا مشہور منکر حدیث کا نام تھا، ویسے لغوی اعتبار سے پرویز کے تمام معانی اچھے ہیں، اگر نام رکھنے کے وقت آپ کے گھر والوں کی نیت یہ نہیں تھی کہ پرویز کافر کے ساتھ مشابہت ہوجائے، اور اس نام کو تبدیل کرنے میں بہت ساری پریشانیوں کا سامنا بھی ہو، تو اس کو (پرویز نام کو) براقرار رکھنے کی گنجائش ہے، البتہ اگر یہ ہوسکے کہ کاغذات میں تو پرویز نام ہی باقی رکھیں کیوں کہ ہرجگہ بدلنا مشکل ہے، البتہ اپنے عُرف وماحول میں کوئی دوسرا مناسب نام تجویز کرلیں۔ تو ایسا کرنا اچھا ہے۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند