• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 7828

    عنوان:

    کیا تاج الدین علی احمد، حمیدالدین علی احمد، یسین فاطمہ، تسنیم فاطمہ، درخشاں انجم نام شرعی اعتبار سے درست ہیں نیز ان ناموں کے معنی بھی بتادیں؟

    سوال:

    کیا تاج الدین علی احمد، حمیدالدین علی احمد، یسین فاطمہ، تسنیم فاطمہ، درخشاں انجم نام شرعی اعتبار سے درست ہیں نیز ان ناموں کے معنی بھی بتادیں؟

    جواب نمبر: 7828

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1228=1144/ل

     

    تاج الدین : دین کا تاج، شاہی ٹوپی

    علی احمد: علی مشہور صحابی کا نام ہے، احمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموں میں سے ہے۔

    حمید الدین: حمید کے معنی قابل تعریف کے ہیں۔

    یٰسین فاطمہ: یٰسین قرآن کی ایک سورت کا نام ہے، فاطمہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لاڈلی صاحبزادی کا نام ہے۔

    تسنیم فاطمہ: تسنیم، جنت کی ایک نہر کا نام ہے۔ (فیروز اللغات)

    درخشاں انجم: درخشاں، چمکتا ہوا، تاباں، روشن۔ انجم نجم کی جمع ستارے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند