• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 7520

    عنوان:

    مجھے امضاء، مدیحہ، حذیفہ کا معنی بتادیں۔ مجھے دودن کے اندر بتادیں۔ نیزکسی حدیث سے لڑکیوں اورلڑکوں کے نام بتادیں۔

    سوال:

    مجھے امضاء، مدیحہ، حذیفہ کا معنی بتادیں۔ مجھے دودن کے اندر بتادیں۔ نیزکسی حدیث سے لڑکیوں اورلڑکوں کے نام بتادیں۔

    جواب نمبر: 7520

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 1226=1143/ل

     

    إمضاء: نافذ کرنا، جاری کرنا

    مدیحہ: تعریف (فیروزاللغات)

    حذیفة: مشہور صحابی کا نام ہے۔

    حدیث شریف میں ہے کہ اللہ کے نزدیک ناموں میں سے سب سے محبوب نام عبداللہ اور عبدالرحمن ہے۔ اس لیے لڑکے کا نام عبداللہ، عبد الرحمن، یا جن کی اضافت اللہ کے ناموں کی طرف کی گئی ہو جیسے عبدالرحیم، عبدالملک۔ محمد، احمد، ابراہیم یا دیگر انبیاء و صلحاء کے ناموں میں سے لڑکے کے نام کا انتخاب کرنا چاہیے۔ اسی طرح لڑکیوں کا نام نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی لڑکیوں، ازواج مطہرات ودیگر صحابیات وصالحات عورتوں کے ہم نام رکھنا چاہیے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند