متفرقات >> اسلامی نام
سوال نمبر: 6663
کیا عیسائی لوگوں کے ناموں سے ہم دوسرے لوگوں کو پکار سکتے ہیں جیسے کرسٹیانو وغیرہ؟ میں صرف پکارنے کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں میں ان کا نام رکھنا نہیں چاہتا۔
کیا عیسائی لوگوں کے ناموں سے ہم دوسرے لوگوں کو پکار سکتے ہیں جیسے کرسٹیانو وغیرہ؟ میں صرف پکارنے کے بارے میں جاننا چاہتا ہوں میں ان کا نام رکھنا نہیں چاہتا۔
جواب نمبر: 6663
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 650=650/ م
جس کا جو نام ہے اس کو اسی نام سے پکارنا چاہیے، بلاوجہ عیسائی لوگوں کے ناموں سے دوسروں کو کیوں پکارنا چاہتے ہیں؟ اسباب ووجوہات کیا ہیں؟
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند