• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 3396

    عنوان:

    میں حارث ہوں ، یہاں پر ایک مدرسہ کے ایک مولانا نے کہاہے کہ حارث نام اچھانہیں ہے، یہ نام پہلے شیطان کا تھا۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا یہ نام درست ہے؟

    سوال:

    میں حارث ہوں ، یہاں پر ایک مدرسہ کے ایک مولانا نے کہاہے کہ حارث نام اچھانہیں ہے، یہ نام پہلے شیطان کا تھا۔ براہ کرم، بتائیں کہ کیا یہ نام درست ہے؟

    جواب نمبر: 3396

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 336/ ب= 297/ ب

    یہ بات بالکل غلط ہے، حدیث نبوی میں صراحت ہے کہ سچائی کے معنی پر زیادہ دلالت کرنے والا نام ہے، عبارت ملاحظہ فرمائیں! وعن أبي وہب الحشمي قال، قال رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم: تسموا بأسماء الأنبیاء وأحب الأسماء إلی اللّٰہ عبد اللّٰہ وعبد الرحمن وأصدقھا حارث وأقبحھا حرب ومرة (مشکاة، ص:۴۰۹)

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند