• متفرقات >> اسلامی نام

    سوال نمبر: 2224

    عنوان:

    ہمارے ایک رشتہ دار نے ہمارے بیٹے کانام اشکم رکھاہے اور بتاتے ہیں کہ یہ نام قرآنی تفسیر میں ہے جبکہ علمائے کرام فرماتے ہیں کہ یہ نام کہیں نہیں ہے ۔ بر اہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔

    سوال:

    ہمارے ایک رشتہ دار نے ہمارے بیٹے کانام اشکم رکھاہے اور بتاتے ہیں کہ یہ نام قرآنی تفسیر میں ہے جبکہ علمائے کرام فرماتے ہیں کہ یہ نام کہیں نہیں ہے ۔ بر اہ کرم، اس کی وضاحت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 2224

    بسم الله الرحمن الرحيم

    فتوی: 687/ م= 682/ م

    قرآنی تفسیر میں اشکم نام نظر سے نہیں گذرا، آپ کے رشتہ دار کہاں سے بتاتے ہیں، خود ان سے تحقیق کرلیں، لغت میں اشکم کے مختلف معانی بیان کیے گئے ہیں، بعض معانی اچھے نہیں ہیں۔ بناءً علیہ مناسب یہ ہے کہ اپنے بیٹے کا نام بدل کر کوئی اچھا نام تجویز کرلیں۔مثلاً اسلم، اسعد احسن وغیرہ میں سے جو نام پسند ہو اس کو منتخب کرلیں۔

    واللہ تعالیٰ اعلم

    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند